اسلام آباد (صباح نیوز)ملک بھر میں دو کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے بچیاں اسکولوں سے باہر وزارت تعلیم نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔وزارت تعلیم کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ 5 سے 9 سال تک کے 1کروڑ 7 لاکھ 74 ہزار 890 بچے اور بچیاں اسکول سے باہر ہیں اسی طرح 49 لاکھ 72 ہزار 949 سال کے بچے 58 لاکھ 1 ہزار 941 بچیاں تعلیم سے محروم ہیں۔10 سے 12 سال تک کی عمر کے 49 لاکھ 35 ہزار 484 بچے بچیاں مڈل تعلیم سے محروم جن میں 21لاکھ 6 ہزار 672 بچے اور 28 لاکھ 28 ہزار 812 بچیاں مڈل تعلیم سے محروم ہیں۔ ہائی اسکول کی تعلیم سے کل 45 لاکھ 45 ہزار 537 طلبہ طالبات،23لاکھ 6 ہزار 8 سو بیاسی اور طالبات کی تعداد 22 لاکھ 38 ہزار 655 ہے ہائر سیکنڈری سے کل 59 لاکھ 50 ہزار 609 طلبا و طالبات تعلیم سے محروم جس میں طلبہ 29 لاکھ 92 ہزار 570 اور طالبات 29 لاکھ 58 ہزار 49 ہیں۔علاوہ ازیں
پوائنٹ آف سیلز ڈیوائس فیس کی مد میں ایف بی آر کی وصولی کی وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی کوتفصیلات سے آگاہ کر دیا ۔ ہر انوائس پر ایک روپیہ فیس ایف بی آر کو جاتی ہے۔وقفہ سولات میں پیش اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پی او ایس فیس کی مد میں ایف بی ار نے 59 کروڑ 55 لاکھ 71 ہزار روپے وصول کیے۔ تحریری جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم جولائی 2022 سے 30 جون 2023 تک پی او ایس فیس کی مد میں 66 کروڑ 44 لاکھ 31 ہزار روپے وصول کیے گئے۔ 30 ستمبر 2021 سے 30 جون 2022 تک پی او ایس فیس کی مد میں 24 کروڑ 1 لاکھ 30 ہزار روپے وصول کیے گئے۔ پی او ایس فیس کی مد میں اکٹھی ہونے والی رقم ان لینڈ ریوینیو سروس ملازمین کی بہبود پر خرچ کی جاتی ہے۔ فیس سے اکٹھی ہونے والی رقم یہ ہے کہ انعامی سکیم، میڈیا کیمپین پر بھی خرچ کی جاتی ہے۔#H