ارشد شریف قتل کیس،لیگی قیادت کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد

اسلام آبا(صباح نیوز)د ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس میں لیگی قیادت کے خلاف انداراج مقدمہ کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رانا مجاہد رحیم نے تحریری فیصلہ جاری کر دیاہے ، فیصلے میں کہا گیاہے کہ صحافی ارشدشریف کیقتل کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتواہے،ارشدشریف کے اہلخانہ سپریم کورٹ میں معاملے کی پیروی کررہے ہیں،

درخواست گزارکے پاس اہلخانہ کامقدمہ پس پشت ڈال کر نیا مقدمہ درج کرانے  کا اختیار نہیں،اخباری تراشوں،خطوط سے لیگی قیادت کے ارشدشریف قتل میں ملوث ہوناثابت نہیں ہوتا،اگردرخواست گزارچشم دیدگواہ ہے تو جے آئی ٹی کی تحقیقات میں شامل ہوسکتاہے،درخواست گزار لیگی قیادت کا ارشد شریف قتل سے تعلق جوڑنے میں ناکام رہا، درخواست گزار اپنی مرضی کے ملزمان نامزد کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، لیگی رہنماوں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے۔ درخواستگزارشاکرعلی نے نوازشریف سمیت دیگرکیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائرکی تھی