بٹ خیلہ( صباح نیوز)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ قرآنی تعلیمات دین و دنیا کی کامیابی اور راہ نجات ہے قرآن اور سنت کے مطابق زندگی گزارنے میں ہی عافیت اور سرخروئی ہے، دنیاوی علوم کے ساتھ دینی علوم حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے ، فارغ التحصیل طلبہ اور ان کے والدین مبارکباد پیش کرتا ہوں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دار العلوم جامعہ ربانیہ بنڑ مسجد تھانہ میں حفظ اور ناظرہ سے فارغ التحصیل طلباء کی دستار بندی اور تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مولانا جمال الدین ، مولانا شاہ زمین المعروف گھڑئی مولوی صاحب ، حسین احمد صادق نے بھی خطاب کیا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ہمیں ہر حالت میں حضور ۖ کی اسوہ حسنہ اور صحابہ کرام کی تقیلد کرنی چاہئے ان کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ اور راہ نجات ہے
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی ، بیروزگاری، فحاشی اور دھڑا دھڑ ٹیکسوں کے نفاذ کی انتہا کر دی 70فیصد قدرتی وسائل اور معدنیات مسلمانوں کے پاس ہے لیکن قرآن اور سنت سے روگردانی نے ہمیں باہمی جھگڑوں اور فسادات میں دھکیل دیا ہے ناظرہ اور حفظ مکمل کرنے والے طلباء میں اسناد اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے
بعد ازاں تھانہ کے زرعی اراضی میں گزرنے والی متوقع ایکسپریس کے خلاف تھانہ کے زمینداروں اور اراضی مالکان نے مشاق احمد خان سے ملاقات کرکے انہیں تحریری درخواست بنام چیئر مین سینٹ دیا جس میں زرعی اراضی کو ایکسپریس وے سے بچانے کی اپیل کی گئی تھی
مشتاق احمد خان نے وفد کو یقین دلایا کہ سینٹ میں اس قومی مسئلے پر ضرور آواز اُتھائیں گے اور غریب کسانوں ، محنت کشوں اور اراضی مالکان کی فریاد اور ان کے جائز مطالبات ایوان میں بیٹھے حکمرانوں تک ضرورپہنچائیں گے ۔