غز ہ(صباح نیوز) اقوام متحدہ کے تعاون سے مقامی وزارت صحت نے انسداد پولیس مہم میں ایک دن کا اضافہ کر دیا ہے تاکہ جنوبی غزہ میں پولیو کے قطرے پلائے جا سکیں۔ پولیو کی یہ مہم جنوبی غزہ سے شمالی غزہ کی طرف منتقل کر دی جائے گی۔
پولیو مہم کے نتیجے میں 640000 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ۔ یہ مہم 25 برسوں کے بعد ایک پولیو کا کیس سامنے آنے کے بعد شروع ہوئی ہے۔ پہلے دو مراحل میں 50 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ جبکہ دوسرا مرحلہ چار ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔ وہ اس پہلے مرحلے کے بعد شروع ہوگا۔