کراچی(صباح نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے آلو کی برآمد کی آڑ میں ہیروئن اسمگلنگ کی واردات پکڑ لی۔ اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ سری لنکا بھیجے جانے والے آلوؤں کے کنٹینر سے 5 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ 80 تھیلوں میں سے ہر تھیلے میں ایک سے دوہیروئن بھرے آلو رکھے گئے تھے۔ اے این ایف کے ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے ذریعے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔