پارلیمنٹ میں وومن کاکس کی سیکرٹری کی علی امین گنڈا پور کی خواتین صحافیوں بارے نا زیبا زبان کے استعمال کی مذمت


اسلام آباد(صباح نیوز) پارلیمنٹ میں خواتین ارکان پارلیمنٹ کے گروپ وومن کاکس کی سیکرٹری ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے علی امین گنڈا پور کی جانب سے خواتین صحافیوں کے بارے میں نا زیبا زبان استعمال کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی عزت ہر حال میں لازم ہے چاہے وہ کسی بھی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتی ہوں۔

اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ خواتین کے بارے میں اس قسم کی گفتگو کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ اس قسم کی فضول گوئی علی امین گنڈا پور کی تربیت کی عکاسی کرتی ہے ۔