بشری رحمان اور بیرسٹر راشد منیر کے انتقال پر دردانہ صدیقی اور ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کا اظہار تعزیت


کراچی(صباح نیوز) صدارتی اعزاز یافتہ معروف مصنفہ ،ناول،افسانہ و سفر نامہ نگاراور سابقہ رکن قومی اسمبلی بشری رحمان اور حکیم محمد سعید  کے دامادبیرسٹر راشد منیر کے انتقال پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی اور ڈائیریکٹر امورخارجہ ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے، مرحومین کے حسنات کو قبول کرے ، سیئات سے صرف نظر فرمائے ، لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور اولاد کو ان کے حق میں بہترین صدقہ جاریہ بنائے۔