سینیٹر عرفان صدیقی کا اطہر وقار عظیم کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار

 اسلام آباد(صباح نیوز) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی کا نامور پروڈیوسر اور براڈکاسٹر اطہر وقار عظیم کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار اطہر وقار عظیم میرے ذاتی دوست تھے،

ان کی وفات سے صحافت اور براڈکاسٹنگ کا ایک سنہری دور اختتام پذیر ہو گیا ہے غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں کے مالک اطہر وقار عظیم کی براڈکاسٹنگ اور شعبہ ابلاغیات میں بڑی گراں قدر خدمات اور نمایاں مقام ہے  اطہر وقار عظیم براڈکاسٹرز اور صحافیوں کی ایک پوری نسل کے استاد کہلاتے تھے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر ہونے میں بڑا وقت لگے گا سینیٹر عرفان صدیقی کی مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی