سینیٹ میں کل گرفتار، زیر حراست یا زیر تفتیش افرادکے حقوق سے متعلق بل پیش کیا جائے گا

اسلام آباد (صباح نیوز)سینیٹ کا اجلاس کل دوروزکے وقفہ کے بعد دوبارہ شروع ہوگا۔ اجلاس شام پانچ بجے طلب کیا گیا ہے۔ پرائیویٹ ممبرڈے کے حوالے سے کاروائی نمٹائی جائے گی۔30نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے ۔گرفتار شدہ، زیر حراست یا زیر تفتیش افرادکے حقوق سے متعلق بل بھی پیش کیا جائے گا۔ بل میں متعلقہ افسران کے  کسی کوگرفتار کرنے، حراست میں لینے اور تفتیش کرنے  سے متعلق  فرائض کے ساتھ قانون کی خلاف ورزی پر سزائیں بھی تجویز کی گئی ہیں۔

،،کسٹوڈیل انوسٹی گیشن بل،،  سے منسوب کیا گیا ہے ۔کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی مجموعی کارکردگی،جاری مون سون سیزن کے دوران بارش سے ہونے والے نقصانات اور امدادی کاروائیوں کے حوالے سے وفاقی صوبائی حکومتوں کی کارکردگی بالخصوص  این ڈی ایم اے  کے اقدامات پر بحث کی تحاریک بھی ایجنڈے پر موجودہیں۔ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل سے متعلق بھی تحریک پیش ہوگی۔