پا ک بحریہ کی مستقل مزاجی ان کی فرض شناسی اور وطن سے محبت کا ثبوت ہے،وزیراعظم


اسلام آباد (صباح نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پا ک بحریہ کی مستقل مزاجی ان کی فرض شناسی اور وطن سے محبت کا ثبوت ہے۔

یومِ بحریہ پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحریہ کی مستقل مزاجی فرض شناسی کا ثبوت ہے، یومِ بحریہ پر پاکستان بحریہ کے تمام اراکین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی مستقل مزاجی ان کی فرض شناسی اور وطن سے محبت کا ثبوت ہے، پاک بحریہ کی خدمات اور قربانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔

وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ سمندری سرحدوں کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔