آئینی طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کو 50سال مکمل ہونے پر پارلیمینٹ ہاؤس،سبز رنگ کی روشنی سے آراستہ

اسلام آباد (صباح نیوز) آئینی طور پر  قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے  کو 50سال مکمل ہونے پر پارلیمینٹ ہاؤس کی عمارت کوسبز رنگ کی روشنی سے آراستہ کردیا گیا  ۔

ایوان میں حکومتی چیف وہیپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اس ضمن میں ٹوئٹ بھی کیا ہے کہ   قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینےکا بل آج سے ٹھیک 50 سال پہلے پارلیمنٹ سے پاس کیا گیا ۔ ان تمام ممبران پارلیمنٹ اور لیڈرز کو جنہوں نے اس بل کو پاس کرنے میں کردار ادا کیا ان سب کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قومی اسمبلی کو سبز رنگ کی روشنی سے آراستہ کیا گیا۔”تاجدار ختم نبوتۖ  زندہ باد”