این سی او سی کاپی ایس ایل کے میچز میں 50 فیصد شائقین کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ


اسلام آباد(صباح نیوز)این سی او سی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز میں 50 فیصد شائقین کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 16 فروری سے 100شائقین شرکت کرسکیں گے۔

وفاق وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز میں 50 فیصد شائقین کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ 15فروری تک مکمل ویکسی نیشن شدہ افراد کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ 16فروری کے بعد اسٹیڈیم میں 100فیصد شائقین کی اجازت ہوگی۔فیصلہ کیا گیا کہ شائقین کے اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے ویکسی نیشن لازمی ہوگی تاہم 12 سال سے کم عمر بچوں کو بغیر ویکسین لگوائے بھی اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی نے پاکستانی ہوائی اڈوں پر آمد پر اندرون ملک مسافروں کے لیے ریپڈ ٹیسٹ 8 فروری سے ختم کرنے کا اعلان کیا تاہم یہ ٹیسٹ بیرونی ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والوں اور لینڈ بارڈر ٹرمینلز سے آنے والے ویکسین نہ ہونے والے افراد کے لیے جاری رہے گا۔