اسلام آباد (صباح نیوز)ڈپٹی چیئرمین سیدال خان سے آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے ملاقات کی ۔ بلوچستان کی مجمومی امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیدال خان نے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کا اولین فرض ہے مجودہ حکومت ملک بھر اور صوبہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ ہے خاص طور پر حالیہ گزشتہ دنوں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سیکورٹی کے معاملات کو بہتر بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کا قیام وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے صوبائی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ وزیراعظم ،صوبہ بلوچستان کی سیکورٹی کے حوالے سے نہایت سنجیدہ ہیں اور انہوں نے بلوچستان کے دورے کے دوران امن و امان کے قیام کے حوالے سے واضح ہدایات بھی دی تھیں۔ امید ہے کہ آپ کے وسیع تجربے سے سیکورٹی کے معاملات اور محکمہ پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی گی ۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔ سیدال خان نے ائی جی بلوچستان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔