بلال اظہر کیانی کی جہلم میں میجر اکرم شہید (نشان حیدر) کی یادگار پر ساتھیوں اور دوستوں کے ہمراہ حاضری

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راہنما بلال اظہر کیانی نے  یوم دفاع وطن کے موقع پر  جہلم میں میجر اکرم شہید (نشان حیدر) کی یادگار پر ساتھیوں اور دوستوں کے ہمراہ حاضری دی، پھول رکھے اور شہدا اور غازیوں کی سرزمین جہلم سمیت ملک بھر کے تمام شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ    6 ستمبر کی صبح منگلا کور ہیڈکوارٹرز میں شہدا کی تقریب میں شرکت کی، یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی