اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان سے ان کے گھر جاکرملاقات کی۔ چوہدری نثار علی خان سے ہمشیرہ کے انتقال پر وزیراعظم نے اظہار افسوس کیا۔ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے دعاکی ،اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبر عطا کرے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے،
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سے بھی ان کی رہائش گا ہ جاکر ملاقات کی اور ان سے ان کی والدہ کے انتقال کے اظہار افسوس کیا ،وزیرِ اعظم نے مرحومہ کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر کی د عاء کرتے ہوئے کہا کہ والدہ جیسی قیمتی نعمت کے دنیا سے جانے کا غم تا عمر انسان کے ساتھ رہتا ہے. وزیرِاعظم نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحومہ کے درجات بلند کریں اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر عطا کریں. وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے