ہماری درخواستیں مسترد کرنا غلط، الیکشن کمیشن کا فیصلہ بدنیتی پر ہے،بیرسٹر گوہر


اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہماری درخواستیں مسترد کرنا غلط ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ابھی تو ہم نے درخواستوں پر بحث ہی نہیں کی، الیکشن کمیشن کی جانب سے ہماری درخواستیں مسترد کرنا غلط ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔انہوںنے کہا کہ جلسہ کرنا ہمارا بنیادی حق ہے، جلسہ منسوخ نہیں کریں گے،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے بڑا اور پرامن جلسہ کریں گے،کسی کو تکلیف نہیں ہو گی۔