سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں کرونا وبا سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اس طرح کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4715ہوگئی ہے۔
پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 70ہزار ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 151 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس طرح کرونامتاثرین کی مجموعی تعداد4لاکھ46ہزار 648ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 197، بارہمولہ میں 54، بڈگام میں116، پلوامہ میں 38، کپوارہ میں 62، اننت ناگ میں 63، بانڈی پورہ میں 22، گاندربل میں 28، کولگام میں48 جبکہ شوپیان میں 12افراد وائرس سے متاثر ہوئے ۔
ادھر لداخ میںکرونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد26821ہوگئی ہے۔آج مزید111لوگ کورونامثبت پائے گئے۔
حکام کے مطابق نئے معاملات میں لیہہ میں57لوگ اورکرگل میں 54افراد شامل ہیں۔ لداخ میں کورونا سے اب تک226افراد کی جانیں چلی گئیں جن میں 167لیہہ میں اور59 کرگل میں شامل ہیں۔