وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ڈیرہ اسماعیل خان کے گنیز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر پانچ سالہ سفیان محسود کی ملاقات

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے اور حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے 5 سالہ سفیان محسود  نے  ملاقات کی   وزیراعظم  انتہائی شفقت سے سفیان محسود ملے ، وزیراعظم نے یوتھ پروگرام کو ڈیرہ اسماعیل خان میں کھیلوں کی اکیڈمی کو مضبوط بنانے کی ہدایت کردی ۔ اور کہا کہ  چھوٹی عمر میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنا کر پاکستان اور اپنے والدین کا نام روشن کیا،نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لانے کیلئے کھیلوں کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔وزیرِ اعظم نے چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود اور متعلقہ حکام کو نوجوانوں کو کھیلوں کی مزید سرگرمیاں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کے باصلاحیت نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔پاکستان کے نوجوان کھیل کے میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں.

وزیرِ اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے سفیان محسود نے کہا کہ مستقبل میں سائنسدان بن کر پاکستان کا نام مزید روشن کرونگا۔وزیرِ اعظم نے سفیان محسود سے اس کی مادری زبان پشتو میں بھی گفتگو کی.وزیرِ اعظم نے سفیان محسود کے والد، عرفان محسود سے گفتگو بھی کی جو 100 سے زائد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں، رفان محسودمارشل آرٹس میں مہارت رکھتے ہیں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اس حوالے سے تربیتی اکیڈمی چلاتے ہیں۔ وزیرِ اعظم کو ڈیرہ اسماعیل خان میں کھیلوں و جسمانی تربیت کی اپنی اکیڈمی اور اسکے تربیت یافتہ کھلاڑیوں کی کامیابیوں  کے حوالے سے آگاہ کیا. وزیرِ اعظم نے  یوتھ پروگرام کو سفیان محسود کے والد کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کھیلوں کی اکیڈمی سے اشتراک کی ہدایت کردی . وزیرِ اعظم نے یوتھ پروگرام کو ملک بھر میں مختلف کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ ملاقات میں وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود اور وزیرِ اعظم کی کوارڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم بھی شریک تھیں.