سونے کی قیمت میں 10000روپے فی تولہ اضافہ

اسلام آباد(صباح نیوز)ملک میں سونے کی قیمت میں 10000روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے فی تولہ نرخ میں 1000 روپے کا اضافہ ہو گیا  24قیراط تولہ کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 500 روپے فی تولہ ہو گئی۔ دس گرام سونا 857 روپے مزید مہنگا ہونے سے 2لاکھ 25 ہزار 51 روپے تک پہنچ گیا ہے۔