میئر کراچی مرتضی وہاب کا رات گئے نیپا چورنگی کا دورہ ، گلشن ٹاؤن کے عملے کی تعریف

کراچی(صبا ح نیوز)ٹی ایم سی گلشن کی تمام ٹیم بالخصوص میونسپل سروسز، ایم اینڈ ای، بی اینڈ آر و باغات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی اور دیگر منتخب نمائندے رات بھر سڑکوں پر موجود رہے افسران کے ساتھ بارش کے پانی کی فورآ نکاسی کے کام کا جائزہ لیا کراچی میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد گلشن اقبال ٹاؤن کے منتخب نمائندے اور افسران سڑکوں پر موجود رہے اور پانی کی نکاسی کے کام کا جائزہ لیا ۔

میئر کراچی مرتضی وہاب نے بھی  رات گئے نیپا چورنگی کا دورہ کیا اور مشینوں کے ذریعے نکاسی آب میں مصروف ، گلشن ٹاؤن کے عملے کی تعریف کی واضح رہے کہ نیپا چورنگی چورنگی پر ماضی میں گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا رہتا تھا ، حالیہ بارشوں کے بعد تھوڑی دیر میں پانی نکال دیا گیا صبح جب دفاتر جانے والے شہری کام پر نکلے تو انہیں خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا  کیونکہ نیپا چورنگی پر ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق تھی ۔ گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی اور دیگر منتخب نمائندوں کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور موقع پر ہدایات جاری کیں ۔ چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواداحمد نے کہا ہے کہ نیت صاف ہو تو نامساعد حالات سے بھی نمٹا جاسکتا ہے , چار دن سے جاری بارشوں نے جہاں سارے شہر بھر کے باسیوں کی نقل و حرکت متاثر کی وہیں پر ہمارے منتخب نمائندے اور گلشن اقبال ٹاؤن کے افسران ، عملہ اور منتخب بلدیاتی نمائندے چار دن سے عوامی خدمت میں مصروف ہیں

چیئرمین ڈاکٹر فواداحمد نے اس موقع پر عوام سے گزارش کی کہ وہ دوران برسات گھر سے نکلنے میں احتیاط برتیں نکاسی آب کے حوالے سے شکایات کی صورت میں ہماری آن لائن کمپلین ایپ پوری طرح فعال ہے جہاں شکایات درج کروائی جاسکتی اس کے علاوہ شکایتی سیل 24 گھنٹے فعال ہے ، انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت منتخب بلدیاتی نمائندے اور گلشن ٹاؤن کے افسران دورے کرکے صورتحال کا جائزہ لے رہے پیں اور جہاں کہیں شکایات مل رہی ہے اسے فوری حل کروایا جارہا ہے ، دورے کے دوران یوسی 4 کے چیئرمین فیاض الہدی ، یوسی 5 کے چیئرمین مظفر اقبال اور گلشن ٹاؤن کے متعلقہ افسران و علاقہ مکین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔