پشاور(صباح نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی میں احتساب سہولت مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے ڈی جی نیب کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں احتساب سہولت مرکز قائم کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔
بابر سلیم سواتی کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ اسمبلی میں احتساب سہولت مرکز سپیکر چیمبر میں قائم کیا جائے جبکہ سپیکر کے سینئر پرائیویٹ سیکرٹری میاں محمد سریر کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا ۔