پتوکی (صباح نیوز) پتوکی میں گھر میں اے سی کا کمپریسر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں 4 بچے جہلس کر زخمی ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ پتوکی کے علاقے پرانی منڈی میں پیش آیا جہاں گھر میں اے سی کا کمپریسر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گھر کی دیوار گرگئی اور آگ بھڑک اٹھی جبکہ حادثے میں 4 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں احمد، شعبان، حمزہ سلیم اور احمد طالب شامل ہیں، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل پتوکی منتقل کردیا گیا ۔