سوات (صباح نیوز) سوات میں بنڑ پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہیداورایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سوات کے علاقے مینگورہ میں بنڑ پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا، حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، دونوں زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم حملے میں زخمی ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں میں سے ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، جس کی شناخت رحمان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ڈی پی او سوات کے مطابق نامعلوم افراد نے بنڑ پولیس چوکی پر صبح 4 بجے دستی بم سے حملہ کیا۔واقعہ کے بعد پولیس کی مزید نفری بنڑ چوکی پر پہنچ گئی جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔