اسلام آباد (صباح نیوز)صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان میں تعینات نئے آئی جی معظم جاہ انصاری نے ملاقات کی ۔ صدر نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ صدر مملکت نے آئی جی بلوچستان کے لیے ذمہ داریوں کی خوش اسلوبی سے انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیاہے۔