غزہ میں دشمن کی بھرپور نگرانی کے باوجود حماس کوجنگ میں برتری حاصل


غزہ (صباح نیوز)غزہ میں دشمن کی بھرپور نگرانی کے باوجود حماس کوجنگ میں برتری حاصل ہے،صہیونی ریاست کی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی ایجنسیز کی سب سے بڑی ناکامی یہ ہے کہ وہ حماس کے سربراہ، یحیی السنوار، تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں، جو “طوفان الاقصی” آپریشن کے ذمہ دار ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی اور اسرائیلی انٹیلیجنس اس چیلنج سے بخوبی آگاہ ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے باوجود کامیاب نہیں ہو پائیں۔ غزہ میں دشمن کی بھرپور نگرانی کے باوجود قسام کی انٹیلیجنس نے جنگ میں برتری حاصل کی ہے، خاص طور پر اہم شخصیات کی حفاظت میں۔یہ صورتحال صہیونی ریاست کے سیکیورٹی نظریے کی ناکامی کی واضح علامت ہے، جو نہ بروقت وارننگ دے سکی، نہ دشمن کو روک پائی، اور نہ ہی فیصلہ کن کامیابی حاصل کر سکی۔ یحیی السنوار اور ان کی ٹیم نے اپنی بہترین حکمت عملی سے دشمن کو ناکامی سے دوچار کیا ہے، اور قسام کی یہ کامیابی دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک مثال ہے۔