یومِ یکجہتئ کشمیر پر جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور اس کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کے خلاف پورے ملک میں مکمل ہڑتال کی گئی۔پورے ملک میں جلسے ہوئے اور جلوس نکالے گئے۔اس دن کی مناسبت سے آج یہاں ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس کا موضوع تھا ’’ مسلئہ کشمیر اور اقوامِ متحدہ کی قراردادیں‘‘۔ بہت سے مقررین نے اس حوالہ سے بات کی۔ایک مقرر نے ان قراردادوں پر بات کرتے ہوئے کہا ، ’’اقوامِ متحدہ کی یہ قراردادیں ریڈیو پاکستان کے کسی زمانے میں ان موسمی اعلانات جیسی ہیں جن میں مالاکنڈ ڈویژن اور کشمیر کے بالائی علاقوں میں تقریباََ ہر روز بارش ہونے کی پیشن گوئی کی جاتی تھی لیکن بارشیں برسنے کی خبر کبھی نہیں سنی‘‘ یہ کہہ کر اس نے تقریر ختم کر دی