نوجوانوںکو بامقصد زندگی کی طرف لانا جماعت اسلامی کی ترجیح ہے،ڈاکٹرمحمد مشتاق خان


عباس پور (صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگ بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ نوجوانوںکو بے مقصدیت سے نکال کر بامقصد زندگی کی طرف لانا جماعت اسلامی کی ترجیح ہے،جماعت اسلامی اور اس کے اداروں نے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس اور ہنرمند بنانے کے لیے کام کا آغاز کردیاہے،نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے لیس اور ہنرمند ہوں گے تو ہمارا کل بنیں گے،الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کی پوری قوم تحسین کرتی ہے ،الخدمت فاؤنڈیشن سات ایریاز میں شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہے ،الخدمت فاؤنڈیشن آزا دکشمیرکے عوام کی حقیقی ضروریات کو مدنظررکھتے ہوئے اپنے دائرے کو اور بڑھائے،جماعت اسلامی بنو قبل طرز پر پروگرام شروع کرکے 50ہزار نوجوانوں کو ہنر مندبنا کر معاشرے کا مفید شہری بنائے گی۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرا ہتمام  سائبرسکل سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ سیاسی مافیہ نے ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے کچھ نہیں کیا ،آزادخطے کا باصلاحیت نوجوان جو اپنی قوم کو عروج بخش سکتاتھا مایوس ہوکر ملک سے باہر دربانی پر مجبور ہے،جو یہاں ہی ان کو سیاسی مافیہ نے بے توقیر کیاہواہے سفارش اور رشوت کے کلچر نے پوری قوم کو یرغمال بنایاہواہے ،جماعت اسلامی اس کلچر کے خلاف جہاد کررہی ہے ،قوم کے نوجوان جماعت اسلامی کا حصہ بنے جماعت اسلامی نوجوانو ں کے حقوق کے حصول کے لیے جان کی بازی بھی لگائے گی۔انھوں نے کہاکہ آزاد خطے میں ظلم کا نظام ہے ناہل قیادت اور  باطل نظام ہمارے مسائل کی جڑہے جماعت اسلامی آزا دخطوںکو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ۔