کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ 28اگست شٹرڈاؤن ہڑتال تاجربرادری اورجماعت اسلامی سمیت پوری قوم کامشترکہ ہڑتال ہے سب سیاسی سماجی تاجر تنظیموں کو ساتھ ملائیں گے اوراس ہڑتال کا کوئی سیاسی پارٹی یا ذاتی مطلب سے تعلق نہیں بلکہ مشترکہ قومی مسئلہ بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،مہنگائی ،بدعنوانی میں اضافہ اور قومی خزانہ لوٹنے والا آئی پی پیز معاہدے ختم کرنے کیلئے ہے 28اگست کو سب ملکرمشترکہ احتجاج ریکارڈکریں تاکہ حکمران ومقتدرقوتیں مفت خوری بدعنوانی ختم کرکے عوام کو ریلیف دیں آئی پی پیز کے لوٹ مارکا سلسلہ ختم کیا جائے انشاء اللہ 28اگست کو پرامن شٹرڈاؤن ملک گیر ہڑتال ہوگا جماعت اسلامی نے صوبائی ضلعی اورزونل سطح پر ہڑتال کوکامیاب بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں تاجررہنماؤں ا وروفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ 28اگست ہڑتال کو قومی سطح پر تمام تاجر تنظیموں کی حمایت حاصل ہے انشاء اللہ تاجر برادری ،مزدوروکلاء طلباء تنظیمیں سب ملکر قومی کاز ،قومی مفاد کیلئے ایک دن ہر قسم کے کاروبار بند رکھیں گے جماعت اسلامی نے قومی مسائل کواجاگراور حل کیلئے عملی جدوجہد شروع کیا ہے انشاء اللہ سب ملکرجماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کریں گے تو بجلی کی قیمتیں کم ہوں گے حکومتی سرکاری سطح پر شاہ خرچے کم ہو ں گے ججز،جرنیل ،آفیسرزوزراء وی وی آئی پیزاوراشرافیہ واسٹبلشمنٹ بھی شاہ خرچیوں میں کمی کرکے سادگی وقناعت شروع کریں گے لوٹ مار کا خاتمہ،بجلی قیمتوں اور ٹیکسزمیں کمی ہوگی ۔
انہوں نے کہاکہ حکمرانوں ومقتدرمقتدرقوتوں کو بلوچستان کے عوام سے کیے گیے وعدے پورے کرنے ہوں گے ۔چمن بارڈرمسئلہ،ٹیوب ویلزکو سولر پر منتقلی،ٹیوب ویلز کو8گھنٹے بجلی کی فراہمی،لاپتہ افرادبازیابی ،چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ دوریہ کرنے سمیت بلوچستان کے وسائل عوام پر خرچ کرنے جیسے وعدوں پر عمل درآمد کیا جائے بلوچستان کے عوام کو حقوق دینے کیلئے نوجوانوں علمائے کرام سمیت ہر طبقہ کو ساتھ ملاکر حق دو مہم شروع کریں گے ۔بجلی قیمتوں ،ٹیکسز مہنگائی میں کمی ،آئی پی پیز ظالمانہ معاہدے ختم کرنے کیلئے حکمرانوں کو 45دن دیے انشاء اللہ عوامی قوت سے ایک صوبہ نہیں پورے ملک کے عوام کیلئے دو مہینے سال کے بارہ مہینوں کیلئے ریلیف لینے سمیت دیگر مطالبات منواکر رہیں گے حکومت کو مطالبات ماننے پر مجبور کریں گے 28اگست کو ملکی سطح پرتاجروں وعوام کی حمایت سے بلوچستان بھر میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی #