کراچی(صباح نیوز) نیشنل کنزیومر موومنٹ کے تحت امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی کی سربراہی میں مہنگائی کے خلاف انسانی حقوق اور صارفین کی تنظیموں کی احتجاجی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں NCM کے صدر سید شہزاد مظہر، CRPC کے صدر شکیل بیگ، HRNS کہ صدر انتخاب عالم، کنزیومر رائٹس کے صدر سید صلاح الدین، HRCP کنزیومر کی ذمہ دار عزیز فاطمہ، PMA کہ رہنما عمران بھاشانی، NLFS کہ جنرل سیکرٹری قاسم جمال، پروفیشنل فورم کے انجینیئر وسیم، پاسبان کے شمیم ناز، MQSC کہ اسلم فاروقی، بتول ویلفیئر کے حاجی شریف، PWFP کہ رفت ایوان، صرافہ مارکیٹ لیاقت اباد ایسوسی ایشن کے علی مرتضی، کراچی گرینڈ الائنس کہ صدر محمد اسلم، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اسد اللہ بھٹو ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔
احتجاجی کانفرنس کے شرکا نے 28 اگست کو جماعت اسلامی کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے احتجاجی کانفرنس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی ذمہ دار ملک کے حکمران اور اشرافیہ ہے آئی پی پیز کی مقدس گائے حکومت کو لے ڈوبے گی، تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس سلیب میں اضافہ حکومتی کی ڈکیتی ہے مہنگائی قابو کرنے کے لیے حکومتی مشینری ہزار سی سی گاڑیاں استعمال کرے موجودہ حالات میں حکومت انجام دینے کے لیے ذاتی مراعات ضروری نہیں ہیں سرکاری افسران اور حکومت کے مقتدر طبقے کو عیاشیاں ختم کرنی ہوں گیـ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ مہنگائی کو ختم کرنے کے لیے عوام اور تاجروں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہوگی غاصب حکمران اتنی اآسانی سے اپنی عیاشیاں ختم نہیں کریں گے عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت کو اپنے ذاتی اخراجات کو قابو کرنا پڑے گا، مہنگائی کے خاتمے کے لیے عوام کو اپنے دائرہ کار کو بڑھانا، عوام کو دھرنے اور ہڑتالوں کے لیے تیار ہونا پڑے گا حکمران وزراء اور بیوروکریسی کی مرعات عام شہریوں کے برابر کی جائیں ـ
نیشنل کنزیومر موومنٹ سندھ کے صدر سید شہزاد مظہر نے کہا کہ پانی بجلی اور گیس کے محکمے غریب عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں بجلی پانی گیس اور دیگر حکومتی اداروں کی لوٹ مارنے صارفین کی کمر توڑ دی ہے مہنگائی کے زور میں صارفین کے حقوق اور کوالٹی کے مطالبے دم توڑ گئے ہیں قیمتوں کو قابو کرنے کے لیے پرائز کنٹرول کا ادارہ رشوت و بھتا خوری میں مصروف ہے کمشنری نظام پرائز کنٹرول میں مکمل ناکام اور مہنگائی کا ذمہ دار ہے بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے اشیائے اردو نوش پر سیلز ٹیکس مظلوم عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے تاجر دشمن تاجر دوست اسکیم ناقابل عمل ہے جماعت اسلامی واحد سیاسی پارٹی ہے جو پاکستان کے مظلوم عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہےـ مہنگائی کے خلاف احتجاجی کانفرنس میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے18ویں ترمیم سے صوبوں کے ناجائز استعمال کا محاسبہ کیا جائےـ بجلی گیس اور پانی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے واپس لیے جائیں ائی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کیے جائیں اشیائے خرد و نوش سمیت اسٹیشنری ولٹری اور ادویات پر جنرل سیلز ٹیکس واپس لیا جائے تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس سلیب واپس لیا جائے ریل اسٹیٹ اور تعمیراتی صنعت پر لگائے ٹیکس کو واپس لیا جائے سرکاری افسران سے بڑی گاڑیوں کی بجائے ہزار سی سی کی گاڑیاں دی جائیں ایف بی ار کے ایس ار او 236 جی اور 236 ایچ واپس لیے جائیں اٹے دال اور دیگر ضروری اشیاء پر سے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے تاجر دشمن اس کی واپس لی جائے معاشی استحکام کے لیے سودی معیشت کا سد باب کیا جائے ملک کو ائی ایم ایف کی غلامی سے نجات دلائی جائے ـ#