کراچی(صباح نیوز) جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن ،ٹنڈومحمد خان کے سابق امیر ،صحافی،شاعر اورالفاروق انجنیئرنگ ورکس کے مالک غلام علی چانگ 70سال کی عمرمیں انتقال کرگئے،ان کی نمازجنازہ آبائی گاؤں مصری خان چانگ میں ادا کی گئی جس میں مقامی سیاسی سماجی رہنما،صحافی ،جماعت اسلامی کے ذمے داران وکارکنان اورقریبی رشتہ داراشریک تھے۔مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیٹا اوردوبیٹوں کو سوگوارچھوڑا ہے۔
امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ ودیگر ذمے داران نے غلام علی چانگ کی وفات پردلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے ۔