حافظ نصراللہ کی قیادت میں جماعت اسلامی وفد کی ایران بس حادثے کے لواحقین سے تعزیت

کراچی(صباح نیوز) صوبائی نائب امیرحافظ نصراللہ چنا کی زیرقیادت جماعت اسلامی کے وفد نے کندھکوٹ میں ایران بس حادثے میں شہید زائرین کے لواحقین کے پاس جاکر تعزیت اورحکومت سے مطالبہ کیاکہ واقعے کی مکمل تحقیقات غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی اورمتاثرہ خاندانوں سمیت زخمیوں کی مالی امداد کی جائے ۔انہوں نے مرحومین کی مغفرت درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔وفد میں امیرضلع کشمور غلام مصطفیٰ میرانی،آغاعبدالفتاح پٹھان ودیگرمقامی ذمے داران بھی شامل تھے ۔