پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکے میں 2 بچے اور ایک خاتون جاں بحق

 کوئٹہ (صباح نیوز) پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکے میں  2 بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔تھانہ پشین کے اسٹیشن ہاس افسر (ایس ایچ او) مجیب الرحمن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکا پشین کے مرکزی بازار سرخاب چوک پر ہوا، جس کے نتیجے میں 2 بجے جاں بحق اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئٹہ کے ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔پولیس افسر نے بتایا کہ بظاہر دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم  اسحاق دارچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق،

وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر اطلاعات عطا تاررڑ نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی پشین میں دھماکے کی مذمتصدر مملکت کا دھماکے میں کم سن بچوں کی شہادت پر رنج اور غم کا اظہار  کیا ۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی شدید مذ مت کی ہے