کراچی(صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے تحت ادارہ نور حق کراچی میں 24 اور 25 اگست سے صوبہ سندھ کی ناظمات اضلاع کی دو روزہ تربیت گاہ کا آآغاز ہو رہا ہے۔
تربیت گاھ سے سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق، ڈپٹی سیکریٹری عطیہ نثار ، سمیحہ راحیل ، ثمینہ سعید و دیگر مربی خطاب کریں گی۔ ناظمہ صوبہ رخشندہ منیب نے تمام شرکا کو بروقت شرکت کے لئے کہا ہے