اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے شہر یزد کے قریب بس حادثے میں پاکستانی شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس اورشہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیاہے۔بدھ کو وزیراعظم افس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہدا کے لیے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔وزیراعظم نے ایران میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو شہدا کے لواحقین کی مدد اور زخمیوں کی طبی امداد کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ایرانی حکومت سے قریبی رابطہ رکھنے اور شہدا کے جسد خاکی کی وطن واپسی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
Load/Hide Comments