اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد کی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے اسلام آباد میں 22 اگست کے جلسے کا این او سی منسوخ کر دیا ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے این او سی کینسل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ایک اعلامیے کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں این او سی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق این او سی منسوخی کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ پر کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہیکہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم اسلام آباد میں ہے، اس حوالے سے شدید سکیورٹی تحفظات ہیں۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا کہنا ہیکہ جلسے کے ہجوم کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے، چند دن قبل بھی مظاہرین سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے، ان حالات میں جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔خیال رہے کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 22 اگست کو جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔
Load/Hide Comments