اسلام آباد(صباح نیوز) صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہبازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے باجوڑ میں کامیاب کارروائی اور مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہبازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے الگ الگ پیغامات میں پاک فوج کے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے خوارج دہشگردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔انہوں نے شہدا اور سوگوار خاندانوں کے لئے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہے۔صدر مملکت نے ڈی سی پنجگور کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے پر سیکورٹی فورسز کو سراہا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی شہادت میں ملوث دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی پھیلانے والے عناصر ڈی سی پنجگور کے قاتلوں کے انجام سے سبق حاصل کر لیں، پاکستان میں دہشتگردی کو پنپنے کا قطعا موقع نہیں دیا جائے گا، دہشتگردی کے مکمل سدباب تک ہماری دہشتگردوں سے جنگ جاری رہے گی، پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے،
Load/Hide Comments