کوئٹہ(صباح نیوز)سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ڈپٹی کمشنر پجگور ذاکر علی کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ 12 اگست کو تین دیگر افراد کے ہمراہ دو گاڑیوں میں مغرب سے کچھ ہی دیر پہلے کوئٹہ سے پنجگور کے لیے نکلے تھے کہ انہیں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل اے کے3 دہشتگرد ہلاک اور 3 دہشتگرد زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن گزشتہ روز مستونگ میں کیا گیا، ہلاک دہشتگرد ڈپٹی کمشنرپنجگورکی شہادت میں ملوث تھے۔
ادھر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی
شہادت میں ملوث دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی پھیلانے والے عناصر ڈی سی پنجگور کے قاتلوں کے انجام سے سبق حاصل کر لیں، پاکستان میں دہشتگردی کو پنپنے کا قطعا موقع نہیں دیا جائے گا، دہشتگردی کے مکمل سدباب تک ہماری دہشتگردوں سے جنگ جاری رہے گی، پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے،