راشدنسیم کی مصباح الہدیٰ کی وفات پر گھر جا کر لواحقین سے تعزیت

کراچی (صباح نیوز) مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشدنسیم نے سابق ڈائریکٹر اسلامی نظامت تعلیم پاکستان مصباح الہدیٰ صدیقی کی وفات پران کی رہائش گاہ پہنچ کرلواحقین سے تعزیت درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ۔مرحوم کے بھائی ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، صاحبزادگان کاشف ،طلحہ اورسابق یوسی ناظم انصاررضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔راشد نسیم نے کہاکہ مصباح الہدیٰ صدیقی تحریک اسلامی کا چلتا پھرتا نمونہ تھے،مڈل ایسٹ سے لیکر منصورہ لاہور بلکہ ملک بھر میں ان کی علمی دعوتی وتربیتی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔مرحوم نے اپنی پوری زندگی نسل نو واساتذہ کی علمی وفکری تربیت اوراقامت دین کے لیے وقف کر رکھی تھی۔