کراچی(صباح نیوز) جماعت اسلامی کراچی کے تحت ہر سطح کے ناظمین و ذمہ داران کا اجتماع کل پیر 19اگست بعد نماز مغرب 7:30بجے شام ادارہ نورحق میں ہوگا ۔
امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی شرکت وخطاب کریں گے۔جماعت اسلامی کراچی کے سکریٹری توفیق الدین صدیقی نے ہر سطح کے ناظمین و ذمہ داران سے بروقت شرکت کی درخواست کی ہے۔