جماعت اسلامی سندھ نے ہرسطح کی قیادت کے اجلاس طلب کرلیے،

کراچی(صباح نیوز) جماعت اسلامی سندھ نے مہنگی بجلی اورظالمانہ ٹیکسزکے خلاف حق دو عوام کو تحریک کے اگلے مرحلے کے لیے ہرسطح کی قیادت کے خصوصی اجلاس طلب کرلیے ہیں،

صوبائی ترجمان مجاہدچنا کے مطابق اس سلسلے میں پہلا اجلاس پیرکو کراچی ادارہ نورحق جبکہ دوسرا اجلاس حیدرآباد میں مرکزتبلیغ اسلام میں صوبائی امیرمحمد حسین محنتی کی صدارت میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں ضلعی،تحصیل،ٹائون ومقامی ذمے داران شرکت کریں گے جبکہ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ان اجلاسوں میں خصوصی شرکت اورتحریک کے اگلے مرحلہ کے حوالے سے اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے۔