کراچی(صباح نیوز) سابق ڈائریکٹر اسلامی نظامت تعلیم پاکستان اور سابق امیر صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کے بڑے بھائی مصباح الہدیٰ صدیقی کی وفات پرصوبائی دفتر میں تعزیتی اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کارکنان وذمے داران نے شرکت کی۔
امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے مرحوم کی مغفرت درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کرائی۔ صوبائی امیرنے کہاکہ مصباح الہدیٰ صدیقی تحریک اسلامی کا قیمتی سرمایہ تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اقامت دین کے لیے وقف کررکھی تھی۔بطور تعلیمی ماہراسلامی نظامت تعلیم کے پلیٹ فارم سے اساتذہ ونسل نوکی فکری ونظریاتی تعلیم وتربیت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔