پشاور(صباح نیوز)ضلعی انتظامیہ پشاور نے روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کردیا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہر میں 125 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کردی گئی، پہلے120 گرام وزن کی روٹی 15 روپے میں دستیاب تھی۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین پرائس ریویو کمیٹی کی سفارش پرکیا، نئے نرخوں کا نفاذ ضلع پشاور میں فوری طور پر کردیا گیا۔دوسری جانب نانبائیوں نے کہا کہ آٹے کی 80 کلو گرام بوری 7ہزار سے بڑھ کر8 ہزار900 روپے پر پہنچ گئی، روٹی کے نئے نرخوں پر بھی ہمیں نقصان ہی ہوگا۔