لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے بڑے بھائی انصر شریف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نائب امرا لیاقت بلوچ، میاں اسلم، ڈاکٹر عطا الرحمن، ڈاکٹر اسامہ رضی، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، وقاص جعفری، شیخ عثمان فاروق، ممتاز حسین سہتو،سید فراست علی،
امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، امیر پنجاب جنوبی را ظفر، امیر جماعت اسلامی کے پی پروفیسر محمد ابراہیم، امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی، امیر بلوچستان عبدالحق ہاشمی، امیر کراچی منعم ظفر، امیر لاہور ضیا الدین انصاری، جماعت اسلامی کے سینئررہنما ڈاکٹر فرید پراچہ، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، راشد نسیم، حافظ محمد ادریس، ڈائریکٹر میڈیا سیل سلمان شیخ، ضلعی امرا، شعبہ نشرواشاعت کے کارکنان و دیگر کی جانب سے مرحوم کے لیے دعا مغفرت اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف و دیگر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔