آئی پی پیز، کے الیکٹرک کی لوٹ مار نے معیشت تباہ کر دی لگام نہ دی تو ملک گیر تحریک چلائیں گے، عظیم الشان مظاہرے میں کراچی کے تاجروں کا اعلان

  کراچی (صباح نیوز) کراچی کے تاجروں نے اعلان کیا ہے کہ آئی پی پیز اور کے الیکٹرک کی لوٹ مارنے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے ان ادم خور اداروں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ملکی تحریک چلائیں گے   ہمارے پاس بلوں کی ادائیگی روکنے کا اپشن بھی موجود ہیتاجر رہنماؤں نے کہا حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے تاجر دیوالیہ ہو رہے ہیں عوام اپنے بچوں کو ذبح کر کے خود کشیاں کر رہے ہیں اگر حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو بنگلہ دیش جیسے حالات پیدا ہو جائیں گے اور ظالم حکمرانوں کو فرار کا راستہ بھی نہیں ملے گا  تاجر رہنماؤں نے کہا کہ ایک جانب بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے لوگ اپنے زیورات اور گھر کی قیمتی چیزیں بیچ رہے ہیں دوسری جانب حکومت  نام نہاد تاجر دوست اسکیم کے نام پر ماہانہ فی دوکان 60ہزار روپے وصولی کے پروگرام بنا رہی ہے  ہم تاجر دوست اسکیم کو مسترد کرتے ہیں، حکومت نے زور زبردستی کی تو ہر بازار اور مارکیٹ میں دما دم مست قلندر ہوگا۔ان خیالات کا اظہار آج ریگل چوک صدر  میں روزگار بچاؤ تحریک اور کراچی ایکشن کمیٹی  کے زیر اہتمام ایک بڑے مشترکہ مظاہرے سے عتیق میر،رضوان عرفان  جمیل پراچہ، شریف میمن، محمود حامد، آصف گلفام، شیخ محمد عالم، احسان گجر،،راشد خان، محمد اسلم خان،حکیم شاہ  اسلم بھٹی، عثمان شریف،معراج احمد خان جاوید عبد اللہ، سلیم ملک، عبد اللہ جاوید شمس  قیص منصور  و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مظاہرے کی میزبانی رضوان عرفان محمد اسلم خان  نے کی۔ کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر نے کہا کہ تاجروں سے حکومتی کھلواڑ اب نہیں چلے گا، حکمران اپنی عیاشیاں کم کرنے کے بجائے عوام اور تاجروں پر ٹیکس پر ٹیکس لگا رہے ہیں،   ہم اپنے حقوق کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ کراچی الیکٹرانکس لیڈرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے کہاحکومت نوشتہ دیوار پڑھ لے کراچی کے تاجر متحد ہو چکے ہیں کراچی نے ہمیشہ پورے پاکستان کی قیادت کی ہے اب ہم ائی پی پیس کی لوٹ مار اور کے الیکٹرک کی غنڈا گردی کو برداشت نہیں کریں گے ہم اپنے بچوں کو فاقوں سے نہیں مار سکتے حکومت اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرے ورنہ ملکی تحریک کے لیے تیار رہے  سندھ تاجر اتحاد کے صدر جمیل پراچہ نے کہا کہ ہم ہم لوگ تاجر ہیں ہم لوگ غیر سیاسی لوگ ہیں مگر اگر سیاسی جماعت تاجروں کے کاز کے لیے کھڑی ہوتی ہے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے

انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے قادیانیوں کے حق میں دیے گئے فیصلے  پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اس لیے کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا معاملہ ہے  آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کراچی کے صدر محمود حامد نے کہا کہ یہ جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے، لوٹ مار کی پالیسیاں اور ملک ساتھ ساتھ نہیں چلے سکتے، حکومت عوام سے ٹیکس چاہتی ہے تو انہیں کاروبار کے مواقعے دے اور اپنی عیاشیاں ختم کر کے 220ارب روپے کا پیٹرول اور 550ارب روپے کی بجلی اشرافیہ کو مفت کیوں فراہم کی جارہی ہے۔ بولٹن مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر شریف میمن نے کہا کہ اج ہمارے اتحاد کے نتیجے میں دوسرا شاندار مظاہرہ کراچی کی سڑکوں پر رواں دواں ہے ہمارے اتحاد میں پھوٹ ڈالنے والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ہم کسی کے خلاف نہیں ہم تاجر اتحاد کے لیے اور تاجر حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر احسان گجر نے کہا کہ ہمیں احتجاج اور ہڑتال کی طرف جانے پر مجبور کیا جا رہاہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں جینے کا راستہ دو، لوگ گلے میں پھندے لگا کر خود کشیاں کر رہے ہیں۔ ملک سے لوٹا گیا پیسہ واپس لایا جائے، لٹیروں کو پھانسی دی جائے، لٹیروں سے واپس لی گئی رقم سے قرضہ ادا نہ ہوا تو تاجر اپنا حصہ ادا کریں گے۔ آرام باغ تاجر الائنس کے صدر آصف گلفام نے کہا کہ کے الیکٹرک معیشت دشمن ادارہ ہے۔ حکومت اس کی سرپرستی بند کرے، 75روپے فی یونٹ پر کوئی صنعت و تجارت نہیں ہو سکتی۔مظاہرے میں ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں اسمال ٹریڈرز صدر ٹاؤن کے صدر محمد ربان کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ پریڈی پولیس محمد ربان کیقتل کی ایف ائی ار کاٹے اور  قاتلوں کا سراغ لگائے۔مظاہرے میں شہر کی مارکیٹوں سے ریلیوں کی شکل میں آئے اور بھر پور جوش و خروش کا اظہار کیا۔ نعرے لگارہے تھے ”کے الیکٹرک مردہ باد، آئی پی پیز کی لوٹ مار بند کرو، فراڈ بلنگ بند کرو،عیاشیاں بند کرو، فراڈ معاہدے ختم کرو، ظالمانہ ٹیکس مردہ باد، تاجر اتحاد زندہ باد”۔