اسلام آباد(صباح نیوز) سندھ کے وزیر برائے توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ نے 100یونٹ فری بجلی کے حوالے سے پلان کر رہے ہیں،دوسرے مرحلے میں ہم300 یونٹ تک جائینگے،دولاکھ سولر پینل دینے کے لئے ورلڈ بنک سے معاہدہ ہوچکا ہے،50ہزار پینل کے لئے پہلی بڈزا ہو گئی ہے، پانچ لاکھ گھروں کے سولر پینل کیلیئے بجٹ مختص کیا ہے، سولر پارک بھی بنائیں گے، دو سے تین سال کا عرصہ درکار ہوگا،اس سے جو بجلی بنے گی وہ ہم این ٹی ڈی سی کو دینگے اور ان سے عوام کو 100یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرینگے، سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے دو لاکھ گھر تیار ہو چکے ہیں،اگلے سال جون تک پانچ سے اٹھ لاکھ گھر جبکہ 2029تک 21لاکھ گھر بنا کر دینگے۔
پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی ذوالفقار علی اور انچارج پیپلز سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ میرا ڈیپارٹمنٹ منصوبہ بندی اور ترقیات کا ہے اور بجلی کا مسئلہ سب سے زیادہ ہے۔ وفاق میں ہماری حکومت نہیں ہے اگر ہماری حکومت ہوتی توبلاول بھٹو کے الیکشن میں کیئے گئے وعدے کے مطابق300 یونٹ بجلی مفت ہوتی،بلوچستان اور سندھ میں ہماری حکومت ہے،ابھی ہم صفر سے 100یونٹ فری بجلی کے حوالے سے پلان کر رہے ہیں،دوسرے مرحلے میں ہم300 یونٹ تک جائینگے،سولر پینل پر ہم کام کر رہے ہیں،دولاکھ سولر پینل دینے کا پلان ہے،جس کا ورلڈ بنک کیساتھ معاہدہ ہوچکا ہے،50ہزار پینل کی پہلی بڈزا?ج ہو گئی ہے جو کہ چینی کمپنی نے حاصل کی ہے،ماہ اگست ہی میں اسے تقسیم کیا جائے گا،اس کا طریقہ کار بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کم اسکور ہے،جن این جی اوز نے سندھ میں گھر بنا کر دیئے ہیں وہی اس میں بھی کام کر رہی ہیں،ابھی ہر ضلع میں 13ہزارپینل فراہم کیئے جائینگے،پہلے مرحلے میں چھ ہزار پینل دیئے جائینگے۔ایک سولر پینل کے ساتھ ایک پنکھا،تین بلب،بیٹری اور ایک چارجر دیا جائے گا،سولر کے زریعے عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔بجٹ میں پانچ لاکھ گھروں کے سولر پینل کیلیئے بجٹ مختص کیا ہے۔اس کے علاوہ سولر پارک بنانے کا پروگرام ہے جس کیلیئے دو سے تین سال کا عرصہ درکار ہوگا،اس سے جو بجلی بنے گی وہ ہم این ٹی ڈی سی کو دینگے اور ان سے عوام کو 100یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرینگے۔چھوٹے گاوں میں منی گرڈ اسٹیشن بنانے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے دو لاکھ گھر تیار ہو چکے ہیں،اگلے سال جون تک پانچ سے اٹھ لاکھ گھر جبکہ 2029تک 21لاکھ گھر بنا کر دینگیاور اس سال انشااللہ بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام دنیا کا بہترین پروگرام گنا جاتا ہے،یہ شفاف پروگرام ہے،اس سے بی بی شہید کا نام ہٹانے کی کوشش کی گئی،سندھ میں 12لاکھ خواتین اپنے پاوں پر کھڑی ہو چکی ہیں۔سندھ حکومت اس طرح کے اور پروگرام بھی شروع کرنے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013سے اب تک سندھ کیلیئے پی ایس ڈی پی میں تین سے چار پرسنٹ سے زیادہ ایلو کیشن نہیں رکھی گئی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں حالانکہ عدلیہ کے ذریعے ہی ہمارے قائد کا جوڈیشل قتل کیا گیا،بی بی اور گیلانی کی حکومتیں ختم کی گئیں،تنخواہ کے معاملے پر میاں صاحب کو نا اہل کردیا گیا،پی ٹی آئی اگر اپنے پارٹی الیکشن کروا لیتی تو اج انہیں ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ماضی میں ہم سے بھی تلوار کا انتخابی نشان چھین لیا گیاہم نے دوسرا نشان لے لیا۔پارلیمنٹ سپریم ہے ،قانون سازی اس کا حق ہے۔