راولپنڈی(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بار کے صدر ملک جواد خالد کی اولمپک گیمز میں پاکستانی جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر پوری بار کی جانب سے شاندار کامیابی مبارکباد پیش کرتے ہیں ہائیکورٹ راولپنڈی بار وطن واپسی پر اپنے اس اولمپک ہیرو کا شایان شان استقبال اور استقبالیہ کا اہتمام کریگی.
؎صدر بار جواد خالد نے کہا کہ پاکستانی جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت کر اولمپکس کا نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا جو نا صرف پاکستان بلکہ پاکستانی عوام کے لیئے قابل فخر ہے اتھلیٹ ارشد ندیم نیدو تھرو 92.97 میٹر سے زائد فاصلے پر پھینک کر ورلڈ اولمپکس ریکارڈ بنایا اور اولمپکس کی تاریخ میں 118 سال کا ریکارڈ بریک کیا جشن آزادی کے ایام میں ارشد ندیم کی جیت پوری پاکستانی قوم شاندار تحفہ ہے ۔