لاہور(صباح نیوز)پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب اور لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہو گیا، عوام نے مسترد کردیا۔لاسٹ کال ”لاسٹ فال ” میں تبدیل ہوگئی۔
صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی احتجاج پراپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کی عوام پاکستان اورپنجاب کی ترقی کیساتھ ہیں۔ کہا تھا کہ گھر کا معاملہ گھر میں ہی طے کرلیں، “الجہاد” فساد اور فتنہ کی نذر ہو گیابشری بی بی اورعلیمہ باجی دونوں غائب ہیں،جلدعلی امین گنڈاپورکے بھی غائب ہونے خبرآئیگی۔
انہوں نے کہا فتنہ جیل میں بندہے ، پہلے ملک لوٹنے پرلگاہواتھااب فسادپھیلانے پرلگاہواہے۔ ہمیشہ ملک بند کرنے کی بات کی اورہمیشہ ملک بندکیا۔سینئر وزیر نے کہا کہ آدھا انقلاب ،انقلاب سے پہلے گرفتار اور آدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا، نہ انقلاب آیا نہ خان چھوٹا لیکن ایک بات ثابت ہو گئی کہ عوام نے فتنہ اور فساد چھوڑ دیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر خیبر پختونخوا کی صحت اور ریلیف پہ خرچ ہونے والے وسائل ریاست کے خلاف دہشتگردی کی نذر ہوگئے۔ سینئر وزیر نے مزید کہا کہ شکر ہے آج کے بعد انقلاب کا تماشہ تو بند ہوگا، لیکن ہیں بڑے بے شرم اِن کا کوئی پتہ نہیں۔ سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بشری بی بی اورعلیمہ باجی دونوں نے بانی پی ٹی آئی کوبھی فارغ کردیا ہے۔