کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے سلگتے قومی اجتماعی مسائل وسائل اہل بلوچستان پر خرچ کرنے ، لاپتہ افراد کو بازیاب ،حقوق کی فراہمی ،دیانت دار حکمرانوں سے حل ہوسکتے ہیں طاقت ،فورسزکے استعمال،آپریشن ،دھمکی کے بجائے مخلصانہ مذاکرات وبات چیت سے حالات بہتر،دوریاں ختم ،نفرتوں میں کمی کی جاسکتی ہے ۔جماعت اسلامی کی جدوجہد سے عوام کو بجلی کی قیمتوں ،ٹیکسز ،مہنگائی میں ریلیف مل جائیگا ۔عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ مسائل حل ہوجائے ۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک گوادرکی وجہ سے ہے اگر گوادر کے عوام کو پینے کا پانی ،بجلی ،روزگار ،تعلیم وصحت کی سہولیات میسر نہ ہوتواس ترقی وسی پیک کو گوادر کے عوام نے کیا کرنا ہے۔بلوچستان کے عوام کی محرومی ،غربت ،بے روزگاری ،بدامنی ،حقوق سے محرومی کے ذمہ داروفاق ومقتدر قوتیں اور مسلط کرنے حکمران ہیں۔جماعت اسلامی نے روزاول سے لاپتہ افراد کی بازیابی ،حقوق کی فراہمی،وسائل کی منصفانہ تقسیم ،مسلط کردہ قوتوں کے بجائے دیانت دار مخلص لوگوں کو آئینی،جمہوری انتخابی طریقے سے لانے کی جدوجہد کی ہے ۔اب بھی اگربلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ کیے جائیں بدعنوانی ختم کرکے دیانت داری پر توجہ دی جائے بات چیت مذاکرات کاجمہوری طریقہ اختیار کرکے حقیقی عوامی جمہوری لوگوں کو اعتماد دیا جائے بلوچستان کو آئینی معاشی حقوق دیے جائیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔بلوچستان کو صرف مفادات کیلئے استعمال کرنا عوام ومسائل کے بجائے صرف وسائل سے تعلق رکھنا دانشمندی نہیں۔بلوچستان کے عوام کو اعتماد دینے ،مسائل حل کرنے ،وسائل یہی پر خرچ کرنے اورلاپتہ افراد کوبازیاب کرنے کی ضرورت ہے ۔دیگر صوبوںمیں موٹرویزسمیت سفر کی جدید سہولیات میسر ہوگئی ہے ترقی روزگاری خوشحالی اورامن کیلئے کام ہوا ہے جبکہ بلوچستان کونوگوایریا بنادیا گیا ہے یہ سب کس کی وجہ سے ہورہی ہے ۔اہل بلوچستان کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑنا زیادتی ہے ۔بلوچستان کے عوام کو اعتماد دیا جائے اخلاص نیک نیتی کیساتھ بلوچستان کے سلگتے اجتماعی مسائل حل کیے جائیں مسائل کو بات چیت مخلصانہ مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں ہمارے اپنی اگر مخلص ہوجائے تو دوسروں کو سازش کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئیگی ۔
نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان ڈاکٹرعطاء الرحمان نے کہاکہ بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،مہنگائی اور بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حل،امن کے قیام ،حقوق کے حصول کیلئے جماعت اسلامی قومی اجتماعی جدوجہد کر رہی ہے عوام جماعت اسلامی کی عملی اجتماعی جدوجہد میں ساتھ دیں جلائو گھیرائو،تشدد ،طاقت ،فورسزکے استعمال فوجی آپریشن کے استعمال سے مسائل میں اضافہ ہوگاپہاڑوں پر جانے کے بجائے سیاسی جدوجہد کرنے والوں کو خوش آمدید کے بجائے ردعمل ،تشدد پر ابھارنا دانشمندی نہیں۔ بلوچستان کے مسائل کے حل پرامن سیاسی جدوجہد ،مذاکرات بات چیت اورآئینی قانونی جدوجہد کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان صوبائی ذمہ داران اجلاس سے خطاب اوروفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا گوادر کے حقیقی نمائندے کو بائی پاس کرکے زبردستی طاقت کے زور پر غفلت وکوتاہی کے فیصلے مسائل میں اضافے کاسبب بن رہے ہیں ۔اسلام آباددھرنا بجلی و گیس ٹیرف،قیمتوں اور ٹیکسز میں ظالمانہ اضافہ مہنگائی کے خلاف ہے۔ جماعت اسلامی واحد ملک گیر منظم حقیقی عوام جمہوری پارٹی ہے جوعوام کے حقوق کے حصول اور ظلم وبدعنوانی کے خلاف میدان عمل میں نکلی ہے حکومت عوام کے ساتھ فریب اور دھوکہ کرکے ذاتی مفادات اورآئی ایم ایف کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے غیر ترقیاتی اخراجات کم ، سرکاری مراعات،مفت خوری کم کرکے عوام کو ریلیف دیاجائے بجلی گیس بلوں،خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں ٹیکسزواضافے نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا گیا ہے ملک وقوم کو انتشارمشکلات میں دھکیلنے کے بجائے عوام کو ریلیف دیا جائے ملکی سلامتی ترقی وخوشحالی کیلئے اور ظلم وجبر لاقانونیت ختم کرنے کیلئے پوری قوم کو یکجا ہونا ہوگاہم بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے اسلام آبادکی طرح کوئٹہ میں بھی بہت جلد دھرنا دیں گے#