اسلام آباد (صباح نیوز)عوام ریلیف کے لئے حکومت پردباؤبڑھانے کے لئے جماعت اسلامی کے تحت لیاقت باغ سے چاندنی چوک تک عوامی مارچ کیا۔ بھرپورعوامی قوت کا مظاہرہ کیا گیا ۔شرکا دھرنا پرجوش تھے ۔
خواتیں نے بھی بڑی تعدادمیں عوامی مارچ میں شرکت کی ۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے مارچ کی قیادت کی۔جماعت اسلامی کے دیگر رہنما ڈاکٹرطارق سلیم،جاویدقصوری،میاں اسلم بھی موجودتھے مظاہرین نے مطالبات سے متعلق پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے
اس موقع پردھرنا کے لئے ڈی چوک ڈی چوک کے نعرے بھی لگائے گئے ۔پرامن مارچ کے بعد شرکاء واپس دھرنا کے لئے لیاقت باغ مری روڈ پر پہنچ گئے۔