کراچی (صباح نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کو عالمی قوانین پامال کر کے بھارت نے یک طرفہ اقدام کیا، بھارتی ریاستی دہشت گردی حقیقت تبدیل نہیں کر سکتی عالمی برادری نوٹس لے۔
یوم استحصال کشمیر پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہ غاصبانہ قبضہ اور حقوق سے انکار کا غیر قانونی عمل ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیری بھائیوں کی ہر سطح پر سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔